- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سود سے پاک معاشی نظام اور اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سود سے پاک نظام کی طرف بتدریج پیش رفت کی جائے اور تمام سرکاری اداروں کے اکاوٴنٹ اسلامی بینکوں میں رکھے جائیں، یہ سود سے پاک نظام کی جانب پہلا بڑا قدم ہوگا۔ ایم ایم اے کے مولانا اکبرچترالی کاکہنا تھا کہ ملک میں سودی بنکاری کا خاتمہ کیا جائے۔ قائمہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے سود سے پاک نظام کے لیے گیم پلان طلب کر لیا۔ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اس حوالے سے سفارشات پیش کرے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے رقم کا حصول مقصد نہیں، پہلے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھ سکتے تھے، اب بیرون ملک سے جو بھی 50 لاکھ سے زیادہ پاکستان بھیجے گا اس آمدن کے زرائع پوچھے جاسکیں گے، پوچھ گچھ کے لئے حد کو ایک کروڑ سے کم کرکے 50لاکھ کردیا ہے۔
شبر زیدی نے کہا کہ سفید دھن سے پراپرٹی کے خریدار کم ہوجائیں گے اور ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، جب پراپرٹی کی قیمتیں کم ہوں گی تو بیچنے والے بھی کم ہوجائیں گے، پراپرٹی کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کے قریب لاچکے ہیں۔
قبل ازیں فاروق نائیک کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بھی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے فنانس بل 2019-20 پر بریفنگ دی اور بتایا کہ گزشتہ 40 سال میں 40 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی، فارن کرنسی سے متعلق قوانین میں سہولت کی وجہ سے پیسہ بیرون ملک منتقل ہوا، منی چینجرز اور ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھی پیسہ بیرون ملک گیا۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 2001 میں مشرف دور میں قوانین میں نرمی کی گئی تاہم 2018 میں ترمیم کرکے نان فائلرز کیلئے سختی کر دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے گھروں میں غیرملکی کرنسی رکھی ہے، گھروں میں فارنسی کرنسی کی روک تھام کے لئے فورس بنا رہے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہوں گی تاہم گھروں پر چھاپے مارنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔