مسقط سے 52 پاکستانی شہری ملک بدر کر دیئے گئے

ویب ڈیسک  منگل 18 جون 2019
اسلام آباد پہنچنے والے 12 پاکستانی شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد پہنچنے والے 12 پاکستانی شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: مسقط سے 52 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا گیا جو پی آئی اے کی  پرواز 292  کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسقط سے 52 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے اور  نکالے گئے پاکستانی شہری پی آئی اے کی پرواز 292  پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ملک بدر کیے گئے یہ شہری مسقط میں غیر قانونی طور پر  مقیم تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد پہنچنے والے 52 میں سے 12 پاکستانی شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا اور انہیں پاسپورٹ سیل منتقل کردیا ہے جب کہ 40  پاکستانی شہریوں کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔