جسم کی نمائش والے سین پکچرائز کراتے وقت ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتی، وانی کپور

این این آئی  بدھ 4 ستمبر 2013
اگر مجھے اپنے كردار، ڈائريكٹر پر اور پروڈيوسر پر بھروسہ ہے تو ميں کسی بھی سین کی عکسبندی سے نہیں شرماؤں گی،وانی کپور

اگر مجھے اپنے كردار، ڈائريكٹر پر اور پروڈيوسر پر بھروسہ ہے تو ميں کسی بھی سین کی عکسبندی سے نہیں شرماؤں گی،وانی کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل وانی کپور نے کہا کہ جسم کی نمائش کے لئے کوئی حد مقرر نہیں اس کا انحصار فلم کے سین پر ہوتا ہے۔

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’شدھ دیسی رومانس‘‘ کی اداکارہ وانی كپورنے كہا ہے كہ ميرا تعلق دہلی سے ہے اور میں گھر ميں سب سے بڑی  ہوں، میں اکثر ماڈلنگ اور تھيٹر كرتی تھی، پھر اچانک شدھ ديسی رومانس كی كاسٹنگ ڈائريكٹر شانو شرما سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھے رول كے بارے ميں بتايا اور فلم كے ڈائريكٹر منيش شرما سے ملايا، وانی نے کہا کہ میں جتنی بار یش راج اسٹوڈیو گئی ہر بار میرا آڈیشن لیا گیا اور آخر کار مجھے فلم شدھ دیسی رومانس کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

وانی کپور نے کہا کہ شکر ہے میں ہیروئن بن گئی ورنہ پتا نہیں میرا کیا ہوتا، انہوں نے کہا کہ فلموں ميں آنے سے پہلے ميں نے جسم كی نمائش كے ليے كوئی حد مقرر نہيں كی تھی، دراصل جسم کی نمائش کا انصحار فلم کے سین پر ہوتا ہے، فلم شدھ دیسی رومانس میں اس طرح کے تمام مناظر کو خوبصورتی سے فلمايا گيا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اپنے كردار، فلم کے ڈائريكٹر پر اور پروڈيوسر پر بھروسہ ہے تو ميں کسی بھی سین کی عکسبندی سے نہیں شرماؤں گی  اور ہر وہ سین کروں گی جو کہانی کے مطابق ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔