پاک فوج کیخلاف مواد شیئر کرنے والا (ن) لیگی عہدیدار گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 18 جون 2019
وحید بٹ پر پی ٹی ایم کی حمایت اور پاک فوج کی مخالفت پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، فوٹو: ایکسپریس

وحید بٹ پر پی ٹی ایم کی حمایت اور پاک فوج کی مخالفت پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے پاک فوج کے خلاف مواد شیئر کرنے والے مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے صدر وحید آصف بٹ کو گرفتارکر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ محمد آصف کے مطابق وحید آصف بٹ سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کے حق میں اور پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہا تھا جس پر اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ۔

ایف آئی اے افسران کا کہنا ہے کہ وحید آصف بٹ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا صدر ہے جس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسے افراد کے خلاف حکومتی احکامات پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں وحید آصف بٹ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔