وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

ویب ڈیسک  بدھ 19 جون 2019
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہے ۔ فوٹو : پی آئی ڈی

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہے ۔ فوٹو : پی آئی ڈی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

واضح رہے  گزشتہ روز پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے جس کے تحت لیفٹیننٹ جزل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ذمہ داری سونپی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔