پاکستانی ٹیم بکیز کی نظروں میں بے اثر، ایک پاؤنڈ پر 66 کا ریٹ کردیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 19 جون 2019
اگر کوئی افغانستان پر ایک پاؤنڈ کا داؤ کھیلتا ہے تو افغان ٹیم کے ٹائٹل جیتنے پر 1000 پاؤنڈ پائے گا۔ فوٹو: فائل

اگر کوئی افغانستان پر ایک پاؤنڈ کا داؤ کھیلتا ہے تو افغان ٹیم کے ٹائٹل جیتنے پر 1000 پاؤنڈ پائے گا۔ فوٹو: فائل

ٹاؤنٹن:  بکیز کی جانب سے بدستور انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ ٹائٹل کیلیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

اگرچہ ایونٹ میں انگلش ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی تاہم شرطوں کا قانونی کاروبار کرنے والی فرم نے ان پر 15/8 کا ریٹ آفر کیا ہوا ہے، بھارت کیلیے 2/1 کا ریٹ ہے۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس پر ایک پاؤنڈ لگانے والے کو 3 پاؤنڈ ملیں گے، اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حیران کن طور پر 13/2 کی پیشکش کی گئی ہے۔ اسی طرح مایوس کن آغاز کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پر 33/1 کا ریٹ آفر کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں 2 فتوحات اور ایک بے نتیجہ میچ کے سبب 5 پوائنٹس پانے والی بنگلہ دیشی ٹیم پر 50/1 جبکہ پاکستان ٹیم پر 66/1 کا ریٹ ہے۔ بکیز کو ویسٹ انڈیز کی ٹائٹل فتح کا بالکل امکان دکھائی نہیں دیتا اسی لیے 300/1 کا ریٹ آفر کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کوئی افغانستان پر ایک پاؤنڈ کا داؤ کھیلتا ہے تو افغان ٹیم کے ٹائٹل جیتنے پر 1000 پاؤنڈ پائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔