پشاور میں شیڈول نیشنل گیمز میں فٹبال کی شمولیت کا امکان معدوم

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 19 جون 2019
15جون کولاہور میں ہونے والے پی او اے کے اجلاس میں دیگر سبھی کھیلوں کی فیڈریشنز شریک تھیں تاہم فٹبال کا ذکر تک نہیں ہوا۔ فوٹو فائل

15جون کولاہور میں ہونے والے پی او اے کے اجلاس میں دیگر سبھی کھیلوں کی فیڈریشنز شریک تھیں تاہم فٹبال کا ذکر تک نہیں ہوا۔ فوٹو فائل

 لاہور:  پشاور میں ہونے والی نیشنل گیمز میں فٹبال کی شمولیت کے امکان بہت کم رہ گیا۔

پی او اے قوانین کے تحت قومی کھیلوں میں وہی فیڈریشن تسلیم کی جاتی ہے جس کو انٹر نیشنل باڈیز تسلیم کرتی ہوں، پاکستان فٹبال کی صورتحال یہ ہے کہ فیصل صالح حیات کی سر براہی میں کام کرنے والی پی ایف ایف کو فیفا تسلیم کرتی ہے عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہونے والے انتخابات کے بعد اشفاق حسین کے اور ان کے حمایتی خود کو آئینی باڈی قرار دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ 15جون کو لاہور میں ہونے والے پی او اے کے اجلاس میں دیگر سبھی کھیلوں کی فیڈریشنز شریک تھیں تاہم فٹبال کا ذکر تک نہیں ہوا، پاکستان میں فٹبال معاملات کا جائزہ لینے کیلیے آنے والے فیفا اور اے ایف سی کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں آنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔