2018-19: مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 96 فیصد کمی

بزنس رپورٹر  بدھ 19 جون 2019
 جولائی تا مئی کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری22کروڑ 42لاکھ ڈالر تک محدود رہی
 فوٹو : فائل

 جولائی تا مئی کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری22کروڑ 42لاکھ ڈالر تک محدود رہی فوٹو : فائل

کراچی:  رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ جولائی تا مئی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 49فیصد کم رہی جب کہ مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 95.9فیصد کمی سے 22کروڑ 42لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔

ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی اور معاشی بے یقینی کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار محتاط ہیں، روپے کی قدر میں عدم استحکام اور بیرونی خسارے کو کم کرنے کے لیے حکومتی پالیسیوں میں عدم تسلسل بھی غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 60کروڑ 67لاکھ ڈالر رہی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی 3ارب 16کروڑ16لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے ایک ارب 55کروڑ 49لاکھ ڈالر کم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔