موٹاپے کا شکار نور الحسن آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی  بدھ 19 جون 2019
صادق آباد: 330 کلو وزنی نور الحسن کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

صادق آباد: 330 کلو وزنی نور الحسن کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

رحیم یار خان: موٹاپے کے شکار صادق آباد کے شہری نورالحسن کو آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر موٹاپے کے شکار صادق آباد کے شہری نورالحسن کو آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ جہاں نجی اسپتال میں اس کا علاج کیا جائے گا۔ نورالحسن کو گھر سے نکالنے کیلیے بیرونی دیوار توڑی گئی۔ اسے لوڈر کے ذریعے آرمی ہیلی کاپٹر تک پہنچایا گیا۔

اس موقع پر نورالحسن کے اہل خانہ نے کہا کہ امید ہے نورالحسن جلد صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان ہوں گے، ہم اس موقع پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ  330کلو  وزنی نورالحسن نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔