پاکستانی ورکرز کے استحصال کو روکنے کیلیے پاک یو اے ای معاہدہ

ایکسپریس نیوز / اے پی پی  بدھ 19 جون 2019
معاون خصوصی زلفی بخاری کا اظہار مسرت ، یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا
:فوٹو:فائل

معاون خصوصی زلفی بخاری کا اظہار مسرت ، یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا :فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے لیبر اور انسانی وسائل کے سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینے کیلیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

مفاہمتی یادداشت معاہدے پر دستخط یو اے ای کے وزیر انسانی وسائل نصیر بن التھانی الحمیلی اور یو این میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب طاہر حسین اندرابی نے جنیوا میں جاری انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کے موقع پر کیے، معاہدے پر دستخطوں کے موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ایم او یو کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ورکرز کی کنٹریکٹ ملازمت اور حقو ق کے تحفظ کیلیے باہمی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینا ہے۔

اے پی پی کے مطابق حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے آجر کے ہاتھوں استحصال کو روکنے اور ترسیلات زر کی آسان منتقلی کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔