- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
چین میں کرپشن کے الزام میں گرفتارسرکاری افسر دوران تفتیش ٹھنڈے پانی میں ڈبوئے جانے سے ہلاک
بیجنگ: چین میں زمین کے سودے میں خورد برد کے الزام میں گرفتار سرکاری کمپنی کا چیف انجییئر دوران تفتیش بدترین تشدد اور ٹھنڈے پانی میں ڈبوئے جانے سے ہلاک ہو گیا۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تحقیقاتی افسران نے چین کی سرکاری کمپنی کے چیف انجینئر سے اس کا جرم قبول کروانے کے لئے اسے برہنہ کر کے برف کے پانی سے بھرے ہوئے ٹب میں ڈالا اور اطمینان بخش جواب نہ مل پانے پر تفتیشی افسران اسے بار بار ٹب میں ڈبوتے رہے اور اسے تب چھوڑا گیا جب اس نے مزاحمت کرنا چھوڑ دی،چیف انجینئر کو اس بدترین تشدد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق یو کوئی کی موت پھیپھڑوں میں زائد پانی بھر جانے سے ہوئی۔
واضح رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے چیف سیکریٹری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کرپشن کے خلاف سخت مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت بڑے بڑے سرکاری اداروں میں بھی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔