پاکستان اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت کے مواقع موجود ہیں، گیانپاؤلو برونو

اسٹاف رپورٹر  بدھ 19 جون 2019
دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ٹریڈ کمشنر۔ فوٹو: فائل

دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ٹریڈ کمشنر۔ فوٹو: فائل

کراچی: اطالوی ٹریڈ ایجنسی (آئی ٹی اے) کے ٹریڈ کمشنر گیانپاؤلو برونو نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں جن میں دونوں ملکوں کی تاجربرادری ایک دوسرے کے ساتھ شراکت کر سکتے ہیں۔

گیانپاؤلو برونو نے کہا ہے کہ پاکستان کی 200ملین کی حامل آبادی واضح طور پر بہت زیادہ تجارتی صلاحیت کی نشاندہی کررہی ہے۔ جہاں مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے لہٰذا پاکستان اور اٹلی کی تاجربرادری کو تجارت کے اعدادوشمار میں اضافے کے لیے درست مواقع پیدا کرنے پر کام کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے منگل کوکراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر اجلاس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہاکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف شعبوں جیسے کیپٹل گڈز،کنزیومر گڈز، مشینری، میڈیکل و فارماسیوٹیکل سیکٹر اور ایف ایم سی جی کے شعبوں میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں جن میں دونوں ملکوں کی تاجربرادری ایک دوسرے کے ساتھ شراکت کر سکتے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔