مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کا کراچی میں بیٹھنا خوش آئند ہے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2013
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ریاستی اداروں کو تمام وسائل فراہم کریں۔ فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ریاستی اداروں کو تمام وسائل فراہم کریں۔ فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کا کراچی میں بیٹھنا اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا خوش آئند ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ وقت کا تقاضہ تھا، کراچی میں ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے، کابینہ میں طے کئے گئے اقدامات پر فوری عمل درآمد ہونا چاہئے۔

صوبائی اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ریاستی اداروں کو تمام وسائل فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا قیام ہی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔