- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
وزیراعظم نے بنگالی ادیب کا قول خلیل جبران کے نام سے ٹویٹ کر دیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بنگالی نوبل انعام یافتہ ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کا قول خلیل جبران کے نام سے ٹویٹ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ایک قول کو خلیل جبران نام سے منسوب کرتےہوئے لکھا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ زندگی سراسر خوشی ہے۔ میں بیدار ہوا اور دیکھا کہ زندگی سراسر خدمت ہے، میں نے خدمت کی اور جانا کہ یہی مسرت ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پوسٹ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیل جبران کے ان الفاظ کی دانائی کو سمجھنے والے پرسکون زندگی گزارنے میں کامیاب رہتے ہیں۔
Those who discover and get to understand the wisdom of Gibran's words, cited below, get to live a life of contentment. pic.twitter.com/BdmIdqGxeL
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 19, 2019
تاہم دوسری جانب ادبی و سیاسی حلقوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی اس ٹویٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیوں کہ عمران خان نے بنگالی نوبیل یافتہ ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کا قول خلیل جبران کے نام سے ٹویٹ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، عادی جھوٹے تو آپ ہیں ہی، دوسروں کے اقوال کسی اور نام سے جاری کرنے پر بھی شرمندہ نہیں ہوتے، دانشوروں کے اقوال نشر کرنے سے پہلے تصدیق تو کرلیا کریں۔
معروف صحافی مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ایسی ٹویٹ ناصرف عمران خان بلکہ پوری قوم کی جگ ہنسائی کا سبب بنی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔