پی سی بی نے کرکٹ کرپشن کا جڑسے خاتمےکرنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 19 جون 2019
گراس روٹ سطح پر ہی اینٹی کرپشن قوانین لاگو کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ فوٹو: فائل

گراس روٹ سطح پر ہی اینٹی کرپشن قوانین لاگو کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کرپشن کا جڑسے خاتمےکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی نے کرکٹ کرپشن کا جڑسے خاتمےکرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں گراس روٹ سطح پر ہی اینٹی کرپشن قوانین لاگو کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، کلب اور پرائیویٹ سطح پر ہونے والے میچوں کی نگرانی پی سی بی اینٹی کرپشن آفیسرز کیا کریں گے۔

لاہور میں گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ٹورنامنٹ جائزہ کمیٹی کے قواعد وضوابط میں ترامیم پر اتفاق کیا گیا، پرائیوٹ ٹورنامنٹ کی جائزہ کمیٹی میں ڈائریکٹر ویجی لینس اینڈ اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر کمرشل کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نئے مجوزہ قواعد کے تحت ٹورنامنٹ آرگنائزرز اینٹی کرپشن قوانین پر خود بھی سختی سے عمل کریں گے اور کرکٹرز کو بھی کروانے کے پابند ہوں گے۔

اس حوالے سے پی سی بی مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے گا جو اس سارے عمل کا مشاہدہ کرکے رپورٹ دیا کریں گی، براڈ کاسٹ ہونے والے میچوں کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی کا طریقہ کار بھی بنانے پر مشاورت  کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔