آرمی چیف سے عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع کی ملاقات، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  بدھ 19 جون 2019
پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے، سربراہ پاک فوج۔  (فوٹو: فائل)

پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے، سربراہ پاک فوج۔ (فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد سالم علی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد سالم علی نے ملاقات کی، ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے، ترقی اور سلامتی سے متعلق عراق کو مدد فراہم کرنا پاکستان کے لئے باعث مسرت و اعزاز ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔