ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن میں یکجا ہوگئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 20 جون 2019
بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے دوران 15 یوم کیلیے پلیئرز کو اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے دوران 15 یوم کیلیے پلیئرز کو اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔ فوٹو: فائل

ساؤتھمپٹن: بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ان کی اداکارہ بیوی انوشکا شرما نے لندن میں جوائن کرلیا۔

بھارتی ٹیم ہفتہ 22 جون کو افغانستان سے ورلڈ کپ میچ کھیلے گی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے دوران 15 یوم کیلیے پلیئرز کو اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔

جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور پاکستان کیخلاف فتوحات سمیٹنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان کوہلی افغانستان کو بھی آسان حریف ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔