کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے اعلان کے بعد 7 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2013
 ہما یوں خان کو ایس ایچ او جمشید ٹاؤن اور آصف رزاق کو ایس ایچ او حیدر ی تعینات کر دیاگیا۔ فوٹو : فائل

ہما یوں خان کو ایس ایچ او جمشید ٹاؤن اور آصف رزاق کو ایس ایچ او حیدر ی تعینات کر دیاگیا۔ فوٹو : فائل

کراچی: کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے اعلان کے بعد شہر کے 7 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایکسپر یس نیوز کے مطابق اعلی حکام نے شہر کے 7 تھانوں کے ایس ایچ اوزکوتبدیل کر تے ہوئےغلام حسین کورائی کو ایس ایچ او گلستان جوہر، راجہ تنویر کو ایس ایچ او گزری، محمد اعظم کو ایس ایچ او کھارا در تعینات  کر دیا ہے جب کہ سہیل خان کو ایس ایچ کو  ڈاکس، سجاد الحسن کو ایس ایچ کو لیاقت آباد ، ہمایوں خان کو ایس ایچ او جمشید ٹاؤن اور آصف رزاق کو ایس ایچ او حیدر ی تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  نے بدھ کو گورنر ہاؤس میں کراچی میں امن کی کوششوں کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں کراچی میں امن قائم کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں رینجرز  کی مدد سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔