ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا، واشنگٹن پوسٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2019
یک ہفتے قبل بھی خلیج عمان میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناکر میزائل حملہ کیا گیا تھا  فوٹو: فائل

یک ہفتے قبل بھی خلیج عمان میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناکر میزائل حملہ کیا گیا تھا فوٹو: فائل

تہران: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا۔ پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون آر کیو 4 گلوبل ہاک ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے فی الحال اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی خلیج عمان میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناکر میزائل حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا تھا۔ تاہم تہران نے ان حملوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔