عمران خان نیازی کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2019
نوازشریف کے ساتھی ڈٹ کرفسطائی سوچ کا مقابلہ کریں گے،شہبازشریف فوٹو: فائل

نوازشریف کے ساتھی ڈٹ کرفسطائی سوچ کا مقابلہ کریں گے،شہبازشریف فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے۔

شہباز شریف نے نواز شریف سے جیل میں سیاسی ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے، نوازشریف کے ساتھی فسطائی سوچ کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ نوازشریف سے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے، یہ سب کچھ عمران خان نیازی کے اشاروں پر کیا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم 3 بار منتخب اور عوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے خوفزدہ ہے، عمران نیازی کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے ، وہ جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کریں، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہوگا، وہ ہم پر جتنا بھی ظلم کریں قوم پر بجٹ کا ظلم نہیں چلنے دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔