نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں صرف اورصرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں، فردوس عاشق

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2019
شہبازشریف صاحب کنفیوژن کا شکار ہیں،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

شہبازشریف صاحب کنفیوژن کا شکار ہیں،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اورصرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، اس کا ثبوت ان کا قومی اسمبلی میں خطاب ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھراپنے دل کی سنیں، میثاق معیشت کی پیشکش کرتے ہیں اور حکومت نا چلنے دینے کی بھی دھمکی دیتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شہباز شریف مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے اپنے سیاسی انتہا پسند پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں، درحقیقت نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔