پیرپگارا نے این اے 235 پر شکست کا نوٹس لے لیا

نامہ نگار  جمعرات 5 ستمبر 2013
 پیرپگارا نے  شکست کی وجوہات جاننے کے لئے فنکشنل لیگ کے سیکریٹری جنرل امتیاز شیخ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی۔ فوٹو؛ فائل

پیرپگارا نے شکست کی وجوہات جاننے کے لئے فنکشنل لیگ کے سیکریٹری جنرل امتیاز شیخ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی۔ فوٹو؛ فائل

کھپرو:  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235 کی نشست سے 36 برس بعد ہارنے کا فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ نے نوٹس لے لیا۔

شکست کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ این اے 235 سانگھڑ II پرپی پی امیدوار شازیہ مری نے فنکشنل مسلم لیگ کے حاجی خدا بخش درس کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ پی پی امیدوار کی جانب سے کامیابی حاصل کرنے پر فنکشنل مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے سختی سے نوٹس لے لیا اور شکست کی وجوہات جاننے کے لیے فنکشنل لیگ کے سربراہ و حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے فنکشنل لیگ کے سیکریٹری جنرل امتیاز شیخ، سابق صوبائی وزیر معدنیات ملک امام الدین شوقین، علی اکبر نظامانی اور خیر محمد جونیجو پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس سلسلے میں ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران نے فنکشنل مسلم لیگ کے مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں کرکے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے ہیں۔ اس ضمن میں کمیٹی کے ممبر ملک امام الدین شوقین نے رابطہ کرنے پر ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ تعلقہ کھپرو فنکشنل مسلم لیگ کا گڑھ ہے شکست کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیر پگارا کو پیش کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔