- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پی سی بی کا ایک بارپھر ریٹائرڈ کرکٹرز سے رابطوں کا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریٹائرڈ کرکٹرز سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کےمطابق ورلڈکپ کے بعد سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق کو بورڈ میں مزید ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ بورڈ سربراہ احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹرز سے نوجوانوں کی گرومنگ کا کام لینا چاہتے ہیں۔
پی سی بی نے اس سے قبل یونس خان، محمد یوسف اور مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی آفر کی تھی لیکن کسی کے ساتھ بات فائنل نہیں ہوپائی تھی۔ کوچز کی تقرری سمیت اہم فیصلوں کا اختیار ملنے کے بعد وسیم خان ایک بار پھرسابق کرکٹرز کو اکیڈمی اور یوتھ ٹیموں کے ساتھ کام کے لیے آمادہ کریں گے۔
بورڈ حکام گراس روٹ سطح پر کرکٹ میں بہتری لانے اور یوتھ ماڈل کو بھارت سے زیادہ کامیاب کرنے کے خواہاں ہیں اور اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹرز کی ہر صورت خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔