- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
حج پروازوں میں ایک ہفتہ رہ گیا، حاجی کیمپ میں انتطامات مکمل نہیں کیے جا سکے
کراچی: کراچی سے پہلی حج پروازمیں محض ایک ہفتہ رہ گیا ہے لیکن حاجی کیمپ میں اب تک انتظامات مکمل نہیں کیے گئے ہیں، ویکسی نیشن کا عمل انتہائی تاخیر سے شروع کیا گیا ہے جبکہ وزارت مذہبی امور کی ہدایت کے مطابق ویکسی نیشن کا عمل پرواز کی روانگی سے 15 روز قبل ہوجانا چاہیے۔
حاجی کیمپ کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کے انتظامات ناقص ہیں جبکہ کیمپ کے باہر مین ہولز کھلے پڑے ہیں جو عازمین حج کی زندگیوں کیلیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، حاجی کیمپ کے باہر کچرے کے ڈھیر لگے ہیں اور باؤنڈری کی دیوار کے ساتھ بہنے والا نالہ گندگی سے بھرا ہوا ہے، حاجی کیمپ کی باؤنڈری وال کے ساتھ کچرا کنڈی قائم ہے جس کی وجہ سے مکھی اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اور کیمپ کے اطراف سخت تعفن پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے عازمین حج کے مہلک امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
عازمین حج نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حاجی کیمپ میں عازمین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور صحت و صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے، ڈائریکٹر حج عبدالستار سامتیو نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حاجی کیمپ میں عازمین حج کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، کراچی سے کل 12226 عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جائیں گے، 27555 عازمین حج کے ویزے کراچی سے لگیں گے، 22926 عازمین حج کے ویزے لگ چکے ہیں، سکھر، ملتان، کوئٹہ، رحیم یارخان کے عازمین حج کے پاسپورٹ ان کے شہروں کو بھیج دیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔