محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا    

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2019
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اب کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے۔ فوٹو : فائل

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اب کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان نے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔   

محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دیدیا ہے، چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے مزید کام جاری نہ رکھنے کی درخواست کی تھی جو کہ احسان مانی نے قبول کرلی ہے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اب کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے جب کہ وسیم خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ تیار کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔