زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2019
مجموعی زخائر کی مالیت 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اسٹیٹ بینک: فوٹو: فائل

مجموعی زخائر کی مالیت 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اسٹیٹ بینک: فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں مزید 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زخائر میں کمی  بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری  ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر  اور کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 3 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں اورملکی مجموعی زخائر کی مالیت 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ کی سطح پر آگئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔