پاک بھارت تعلقات میں بہتری سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2019
تعاون کے ذریعے متحرک ہوکر کشیدگی کو کم کرکے دوطرفہ امن ممکن ہے، ڈاکٹر محمد فیصل (فوٹو: فائل)

تعاون کے ذریعے متحرک ہوکر کشیدگی کو کم کرکے دوطرفہ امن ممکن ہے، ڈاکٹر محمد فیصل (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات پر آگے بڑھنے سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے، بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں۔

بھارتی وزیر اعظم اور بھارتی وزیر خارجہ کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط اور خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ خطوط کا لکھا جانا موجودہ سفارتی سفارتی روایت کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات پر آگے بڑھنے کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، پاکستان کو اپنی پوزیشن بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی اور ترقی سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے اور یہ سب آگے بڑھنے سے ہی حاصل ہوسکتا ہے، تعاون کے ذریعے متحرک ہوکر کشیدگی کو کم کرکے دوطرفہ امن ممکن ہے،  دوطرفہ مسائل میں جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل بھی شامل ہے، مسائل کے حل کیلیے ٹکراؤ کی بجائے تعاون کی جانب جانا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔