کراچی کے 35 ہزار تاجروں نے سرمایہ باہر منتقل کردیا

این این آئی  جمعرات 5 ستمبر 2013
550 چھوٹی بڑی مارکیٹوں کے دکاندار ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ دینے پر مجبور. فوٹو فائل

550 چھوٹی بڑی مارکیٹوں کے دکاندار ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ دینے پر مجبور. فوٹو فائل

کراچی: شہر قائد میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور کریکر حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر 35ہزار سے زائد تاجروں نے اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روشنیوں کے شہر میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران امن وامان کی خراب صورتحال، قتل وغارت گری اور بھتے کی پرچیوں سے سب سے زیادہ نقصان تاجر برادری کو اٹھانا پڑا ہے۔ تاجروں کے مطابق وہ خود کو ہر لمحہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں لہٰذا انھوں نے اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں تقریبا 550 چھوٹی بڑی مارکیٹ ہیں، جن میں 80 فیصد دکاندار موجودہ حالات سے سخت متاثر ہیں اور ماہانہ بنیادوں پر بھتہ دینے پر مجبور ہیں۔ گذشتہ سال بھتہ خوروں کے ہاتھوں 50تاجر ہلاک اور درجنوں اغوا ہوئے جبکہ کروڑوں روپے بھتے کے نام پر وصول کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔