صوبے کے بجٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل ہے، وزیر خزانہ بلوچستان

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2019
غریب قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے، میر ظہور احمد بلیدی (فوٹو: فائل)

غریب قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے، میر ظہور احمد بلیدی (فوٹو: فائل)

کوئٹہ: وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان بجٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو شامل رکھا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے پوسٹ بجٹ پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بجٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو شامل رکھا گیا ہے لہذا 419 ارب روپے کا عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اب خسارے کو بھی پورا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

میر ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب قیدیوں کے جرمانے کی رقومات کی ادائیگی کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے جب کہ ایک سو آٹھ روپے کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں تعلیم و صحت سمیت بنیادی سہولیات پر توجہ دی گئی ہے۔ تین زیر التوا میڈیکل کالجز کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کردئیے گئے ہیں جب کہ جامعات اور کالجز کی ضروریات کو پورا کرکے معیاری تعلیم کو یقینی بنا رہے ہیں جامعات کا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی سے ہزاروں کے قریب روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جس کے تحت سرکاری شعبوں میں 5 ہزار 445 آسامیاں رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ ماضی سے ہٹ کر ہے اس کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔