اسلام آباد واقعہ: نامکمل عبوری چالان عدالت میں جمع

این این آئی / آن لائن  جمعرات 5 ستمبر 2013
13 گواہوں کے بیان، وڈیو ریکارڈ چالان کا حصہ، کنول کو ملزمہ قرار دیا گیا. فوٹو : اے ایف پی/فائل

13 گواہوں کے بیان، وڈیو ریکارڈ چالان کا حصہ، کنول کو ملزمہ قرار دیا گیا. فوٹو : اے ایف پی/فائل

اسلام آباد: اسلام آباد واقعے کا پہلاعبوری چالان انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج جسٹس عتیق الرحمن کی عدالت میں جمع کرادیا گیا، آج دوبارہ سماعت ہوگی۔

بدھ کوپولیس نے کنول کی جانب سے سکندراور پولیس کے درمیان پیغام رسانی کی وڈیوعدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے واقعے کامزید وڈیوریکارڈ طلب کر لیا،پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے نامکمل چالان میں 13 گواہوں کے بیانات ہیں،وڈیوریکارڈ کوبھی چالان کاحصہ بنایا گیا۔

چالان میں کنول کو ملزمہ قراردیا گیا،جس میں کہا گیا کہ ملزمہ کنول نے دہشت گردی اورخوف وہراس پھیلانے میں سکندر کی مددکی،کنول نے دوران تفتیش غلط بیانی سے کام لیااوربیانات تبدیل کیے،سکندرکواسلحہ خرید کر دینے والے ملزم اخترحسین کوبھی چالان میںملزم قراردیاگیا۔آن لائن کے مطابق عبوری چالان میں27 گواہوں کے بیان شامل کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔