پاکستان مطلوب افرادکی حوالگی پر رضامند ہوگیا، داؤدابراہیم کوبھی لائیں گے، بھارتی وزیرداخلہ

نیٹ نیوز  جمعرات 5 ستمبر 2013
انتظار کریں ہم ایک ایک کرکے تمام مطلوب افراد کو بھارت واپس لائیں گے, بھارتی وزیرداخلہ ، فوٹو : فائل

انتظار کریں ہم ایک ایک کرکے تمام مطلوب افراد کو بھارت واپس لائیں گے, بھارتی وزیرداخلہ ، فوٹو : فائل

نئی دہلی:  بھارت کے وزیرداخلہ سشیل کمارشندے نے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان اور ممبئی دھماکوں میں ملوث مطلوب دہشت گردداؤد ابراہیم بچ نہیں سکتا،اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے بھارت واپس لایاجائے گا۔

بھارتی خبرایجنسی کے مطابق سشیل کمارشندے نے صحافیوں سے گفتگومیں کہاکہ انتظار کریں ہم ایک ایک کرکے تمام مطلوب افراد کو بھارت واپس لائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ پاکستان تمام مطلوب افرادکی حوالگی پر رضامندہوگیاہے اور ان افرادکومرحلہ واربھارت کے حوالے کیاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔