- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
حکومت اپوزیشن کشیدگی میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا ہاتھ ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کشیدگی میں زیادہ ہاتھ ان کا ہے جو وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو پارٹیاں تبدیل کرکے خراب ہورہے ہیں، ماحول کی کشیدگی میں زیادہ ہاتھ ان کا ہے جو وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں، پنجابی میں کہتے ہیں رل تے گئے ہاں پر چس بڑی آئی اے، کچھ لوگ سیاسی جماعتیں بدل کررل تو گئے پر ان کو چس نہیں آئی، حکومت کی پہلی صف میں مسافر بیٹھے ہیں، دس سالہ تحقیقاتی کمیشن ان مسافروں کا حساب کرے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی حکومت ایسی نہیں آئی جو اتنی جلدی ساکھ کھو بیٹھی ہو، انہیں اور وقت دیا جائے تاکہ کل یہ نہ کہیں ہمیں وقت نہیں دیا، انہیں مکمل طور پر بے نقاب ہونے دیا جائے تاکہ پھر کنٹینر پر نہ چڑھ جائیں، جب کوئی باہر سے علاج کروائے تو تنقید کی جاتی ہے لیکن معیشت کے علاج کے لیے یہ باہر سے ڈاکٹرز لے آئے ہیں، وزیر خزانہ سے پوچھیں اقتدار سے فارغ ہوکر وقت کہاں گزارا؟ کرائے کے لوگوں سے عمران کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوگا، کارکنان کو سامنے لائیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف کو باربار وزیراعظم بننے کا شوق نہیں، ان کے بیانیے کی جڑیں دن بدن مضبوط ہورہی ہیں، ان کا بیانیہ ہے ووٹ کو عزت دو اور آئین کی بالادستی ہے، ہمیں اقتدار دینے کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہیے، کل جیل میں نوازشریف سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی گئی، ہم نے اپنے دور میں مخالفین سے ایسارویہ اختیار نہیں کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔