آج کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  بدھ 17 جولائ 2019
جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

خود پر مایوسی کے اندھیرے مسلط کرنے اور ہر وقت سوچوں میں ڈوبے رہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے اگر تمام سوچوں کا نتیجہ بہتر نکل سکتا تو دنیا میں کوئی بھی مسائل سے دوچار نہ ہوتا۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

چند اہم کاموں میں آپ نے حیران کن کامیابی حاصل کی۔ ان کامیابیوں کے پیچھے ہمارے ان مشوروں کا کس قدر ہاتھ ہے جو کہ ہم نے آپ کو دیے تھے اس کا بہتر اندازہ آپ ہی لگا سکتے ہیں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

مزاجی طور پر آپ خاصے جذباتی انسان ہیں ان جذبات نے بارہا آپ کو نقصان پہنچایا ہے اس کے باوجود آپ اپنی عادتیں نہیں بدل پائے بہتر یہی ہے کہ گزشتہ غلطیوں کو نہ دہرایئے ورنہ بہت کچھ گنوا بیٹھیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

سودے بازی کے دوران کسی قسم کی سستی یا کاہلی کا مظاہرہ نہ ہو بلکہ ملنے والے ہر چانس سے فوری طور پر استفادہ کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے، معمولی سی غفلت یا بے احتیاطی کاروبار کی پوزیشن کمزور کر سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کوئی بھی کام بلا سوچے سمجھے نہ کریں ورنہ لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں، غلط اندازوں کی بنا پر کی گئی سودے بازی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، کسی کو قرض نہ دیں تو مناسب ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

نام نہاد دوست آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں، بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ برے وقت میں کوئی ساتھ نہیں دیتا بلند و بانگ دعویٰ کرنے والے رشتہ دار بھی قریب آنے سے گریز کریں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں، دوسروں کی انگلی پکڑ کر چلنے والی عادت کو ختم کر دیں تو مناسب ہے بسلسلہ کاروبار گزشتہ بنائی جانے والی سکیموں پر بھی عمل نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

حالات کو سنوارنے کی کوشش کریں ان گنت پھولوں کے ساتھ آپ کا دامن بھر سکتا ہے اور اگر حسب سابق احمقانہ اقدامات کرتے رہے تو پھر ہر راہ کانٹوں سے پر ہو سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

غیر معمولی اعتماد کی بدولت بہت کچھ گنوایا کسی کی بھی چکنی چپڑی باتوں کو سچ سمجھ کر اسی کے پیچھے لگ جاتے ہیں نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات، کم از کم دانستہ غلطیوں سے تو پرہیز کر لیا کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کاروباری حضرات تھوڑے پرسکون رہنا چاہتے ہیں تو لالچ نہ کریں جو کچھ ملتا ہے اسی پر اکتفا کرتے ہوئے تھوڑا سا وقت گزار لیں راہ چلتے ہوئے بھی بہت زیادہ محتاط رہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر آپ مشترکہ بزنس کرتے ہیں تو پھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کسی نئے دوست کی مدد کے سبب آپ اپنی کسی اہم کاروباری سکیم کو عملی شکل دے سکیں گے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

آج تک جو کچھ بھی ہو چکا ہے آپ اسے بھول جائیں۔ تاکہ آپ کا دماغ نت نئی لا حاصل سوچوں کے چنگل سے کلی طور پر آزاد ہو کر کوئی بہتر و قائل عمل سکیمیں مرتب کر سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔