- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
ماہرہ خان کی ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں میں مقبول
کراچی: شائقین کے بے حد انتظار کے بعد ماہرہ خان کی اداؤں، شہریار منور اورمایا علی کی عمدہ اداکاری اور فواد خان کی سحر انگیز شخصیت سے سجا فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔
ماہرہ خان، شہریار منور اور مایا علی کی فلم’’پرے ہٹ لو‘‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے یہی وجہ ہے کہ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ ٹریلر میں شہریار منور ٹی وی اداکار کا کردار نبھارہے ہیں جو شادی سے بیزار کسی اچھے رول کی تلاش میں ہیں۔
شہریار منور کی زندگی اس وقت نیا موڑلیتی ہے جب ان کی زندگی میں مایا علی اندھیرے میں روشنی کی کرن بن کر آتی ہیں۔ ایک طرف تو ٹریلر میں مایا علی اورشہریار کے درمیان رومینس دکھایاگیا ہے وہیں دوسری طرف مایا شہریار کو دھوکہ دیتی نظر آرہی ہیں۔ فلم کا یہ سسپنس یقیناً شائقین کو فلم سے جوڑے رکھے گا۔
تاہم ماہرہ خان کی انٹری سے جیسے ٹریلر میں جان پڑ جاتی ہے فلم میں ماہرہ خان اپنی پچھلی فلموں کی نسبت بے حد خوبصورت اور منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔
شائقین میں ماہرہ کا یہ انداز پہلے ہی مقبول ہوچکا ہے۔ فلم میں شہریار منور، مایا علی اور ماہرہ خان کی موجودگی سے تو شائقین پہلے ہی واقف تھے تاہم سپراسٹار فواد خان کی موجودگی مداحوں کے لیے سرپرائز ثابت ہوئی ہے۔
عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر یوٹیوب پراب تک دو لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بات کی جائے تو فلم میں شہریارمنور اورمایا علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
دیگر کاسٹ میں اداکار ندیم بیگ، زارا نور عباس، احمد علی بٹ اور حنا دلپزیر شامل ہیں۔ جب کہ اداکارہ میرا، سونیا جہاں اور فواد خان فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔