آئی ایم ایف کا بجٹ بنانے والے بابو خود بھی پریشان ہیں، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جون 2019
جو حکومت 4 ہزار ارب ٹیکس جمع نہ کرسکی 5500 ارب کیسے کرے گی، رہنما ن لیگ فوٹو:فائل

جو حکومت 4 ہزار ارب ٹیکس جمع نہ کرسکی 5500 ارب کیسے کرے گی، رہنما ن لیگ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت 4 ہزار ارب ٹیکس جمع نہ کرسکی 5500 ارب کیسے کرے گی اور آئی ایم ایف کا بجٹ بنانے والے بابو خود بھی پریشان ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بجٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بنا ہوا ہے، اسے بنانے والے بابو خود بھی پریشان ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا کہ ملک کی ترقی کی رفتار آدھی رہ گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت چار ہزار ارب کا ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام رہی تو 5500 ارب کیسے اکٹھا ہوگا، عوام 4 ہزار ارب ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تو وہ 5 ہزار کا کیسے برداشت کریں گے، چینی، خوردنی تیل، بجلی اور گیس مہنگی کردی گئی ہے، حکومت کو ہر چیز مہنگی کرنی پڑے گی، روپیہ کی قدر کم کرنے سے سود کی ادائیگی کی رقم بھی بڑھ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔