یوفون کی کسٹمرز کے لیے نئی گولڈن کال آفر

پ ر  جمعـء 6 ستمبر 2013
چیف مارکیٹنگ آفیسر اکبر خان نے کہا کہ یوفون اپنے صارفین کی بہت قدر کرتا ہے اور ان کو مسلسل نوازنے کیلئے مواقعوں کی تلاش میں رہتا ہے۔  فوٹو: فائل

چیف مارکیٹنگ آفیسر اکبر خان نے کہا کہ یوفون اپنے صارفین کی بہت قدر کرتا ہے اور ان کو مسلسل نوازنے کیلئے مواقعوں کی تلاش میں رہتا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستان کی مقبول ترین ٹیلی کام کمپنی یوفون نے روزانہ ایک کال کرنے پر ایک تولہ سونا روزانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اب سبسکرائبر نہ صرف پاکستان کے سب سے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کال کر سکیں گے بلکہ ایسا کرنے پر یوفون گو لڈن کال آفر مہم کے تحت انعام بھی جیت پائیں گے۔ ہر روز 10 خوش نصیب بذریعہ قرعہ اندازی ایک تولہ سونا حاصل کرسکیں گے۔ زیادہ کالز کرنے سے صارف خود کار طریقے سے متعدد انٹریز حاصل کر سکتے ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے اپنے جیتنے کے امکانات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

گولڈن کال آفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف مارکیٹنگ آفیسر اکبر خان نے کہا کہ یوفون اپنے صارفین کی بہت قدر کرتا ہے اور ان کو مسلسل نوازنے کیلئے مواقعوں کی تلاش میں رہتا ہے۔ کسٹمرز پر توجہ مرکوز رکھنے کی حکمت عمل کی بدولت یوفون کے صارفین کی تعداد ایک عشرے سے کم وقت میں دو کروڑ چالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یوفون کے نیٹ ورک کی کوریج 10,000 مقامات اور پاکستان کے تمام اہم ہائی ویز پر دستیاب ہے۔ یوفون 160 ممالک میں موجود 288 لائیو آپریٹرز کی بین الاقوامی رومنگ کی ضروریات بھی پورا کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔