پی آئی اے، پاکستان اسٹیل اور ریلوے کی تنظیم نوکا فیصلہ

خصوصی رپورٹر  جمعـء 6 ستمبر 2013
پاکستان اسٹیل ملز کو چلانے کے لیے پروفیشنلز بورڈ کا تقرر عمل میں لایا جائے گا. فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیل ملز کو چلانے کے لیے پروفیشنلز بورڈ کا تقرر عمل میں لایا جائے گا. فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  وفاقی حکومت نے بین الااقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والی شرائط کے تحت پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز اور ریلوے کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ماہ کے آخر تک 30 اداروں کی نجکاری کے لیے اسٹریٹجی کا اعلان کیا جائیگا۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کی طرف سے بین الااقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو فراہم کیے جانے والے 17 صفحات کے میمورنڈم آن اکنامک اینڈ فنانشل پالیسز 2013-16 میں بتایا گیا ہے کہ جون 2014 تک پی آئی اے کے 26 فیصد شیئرز کی نیلامی کی جائے گی ، پاکستان اسٹیل کی تنظیم نو کا منصوبہ رواں ماہ تک تیار کرلیا جائے جبکہ مارچ2014 تک پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کا منصوبہ بھی تیار کرلیا جائے گا۔

مجموعی طور پر 30 سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے کے ناکارہ، پرانے سامان، الگ سرکاری ادارے پی آئی اے ’’دوئم‘‘ میں شامل کرکے پی آئی اے کو فعال ادارہ بنانے کے بعد پی آئی اے دوئم کو جون2014 تک ختم کردیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل ملز کو چلانے کے لیے پروفیشنلز بورڈ کا تقرر عمل میں لایا جائے گا جبکہ پاکستان اسٹیل کی تنظیم نو کا نیا منصوبہ ستمبر 2013 تک تیار کرلیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔