کامیابیوں کے باوجود عدم تحفظ کا شکار ہوں، جینیفر

اے پی پی  جمعـء 6 ستمبر 2013
 کیسپر سے شادی کا اعلان جلد ہی کروں گی، جینیفر فوٹو: فائل

کیسپر سے شادی کا اعلان جلد ہی کروں گی، جینیفر فوٹو: فائل

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ وگلوکارہ جینیفر لوپیز نے کہا ہے کہ وی گلو کاری سے 7کروڑ کا معاوضہ کمانے کے باوجود بھی عدم تحفظ کاشکار ہیں ان میں کیریئر کے حوالے سے غیر یقینی خدشات اور خود اعتمادی میں کمی پائی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کیسپر ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ہر قدم پر ان کی رہنمائی کرتے ہیں وہ ان کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔ وہ کیسپر سے شادی کا اعلان جلد ہی کرینگی۔ واضح رہے کہ جنیفر لوپیز نے دوبارہ امریکن آئیڈل کے تیرہویں سیزن کے لیے جج کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس موقع پرگلوکار ہیری کونِک جونیئر اورکیتھ اربن ان کا ساتھ دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔