- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے تفریحی پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
طوارقی اسٹیل ملز نے مقامی آئرن اوورسے پیداوار شروع کر دی
طوارقی اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹوآفیسرشرجیل اظہر کا کہنا تھا کہ مقامی خام مال استعمال کرنے سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی. فوٹو: فائل
کراچی: طوارقی اسٹیل ملز نے بلوچستان کے ڈسٹرک مشقی سے حاصل ہونے والے خام لوہے سے پیداوار کا کامیا ب تجربہ کرنے کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی آئرن اوور سے پیداواری عمل شروع کردیا۔
اس سلسلے میں منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کے دوران طوارقی اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹوآفیسرشرجیل اظہر کا کہنا تھا کہ مقامی خام مال استعمال کرنے سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ درآمدات پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بھی بچے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود اسٹیل ملز سے جونتائج مل رہے ہیں وہ تمام تر بہترماحول کے باوجود سعودیہ سے بھی حاصل نہیں ہو رہے، بلوچستان کے ان حالات میں بھی جن کمپنیوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور سرمایہ کاری کی ہے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ فلک شیر کا کہنا تھا کہ مقامی خام لوہے سے نہ صرف مائننگ سیکٹر میں نوکریوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی بھی متعارف ہوگی۔
انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے جی ایم عادل شاہ نے کہا کہ پاکستان میں فی کس لوہے کا استعمال خطے میں سب سے کم ہے، بھارت 6 کروڑ ٹن سالانہ لوہا بنا رہا ہے اور ہم 10لاکھ ٹن سالانہ کی پیداور والی پاکستان اسٹیل ملز کو بھی صحیح طریقے سے نہیں چلا سکے، بدقسمتی سے انجینئرنگ کو پاکستان میں کبھی بھی پزیرائی نہیں ملی، ہم جس تیزی سے اشیا درآمد کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ کچھ عرصے میں ٹریڈنگ ملک بن کر رہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کراچی ملتان موٹر وے کی تعمیر اور دیگر منصوبے اسٹیل کی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے، ہمیں اپنی پیداواری استعداد بڑھانے اور نئی جدت اور سرمایہ کاری کے ساتھ آگے آنا ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔