پاس ورڈ بتائے بغیر بھی دوستوں کو وائی فائی کی رسائی دینا ممکن ہے

ویب ڈیسک  اتوار 23 جون 2019
پاس ورڈ کو کیو آر کوڈ میں تبدیل کرنے کی نئی ویب سائتس اور ایپس نے اس سہولت کو آسان بنادیا ہے۔ فوٹو : فائل

پاس ورڈ کو کیو آر کوڈ میں تبدیل کرنے کی نئی ویب سائتس اور ایپس نے اس سہولت کو آسان بنادیا ہے۔ فوٹو : فائل

کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ صارفین بغیر پاس ورڈ بتائے بھی اپنا وائی فائی کنکشن دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے مہمانوں، دوستوں اور اجنبیوں کے ساتھ بہ وقت ضرورت وائی فائی شیئر کرنے میں پاس ورڈ چوری ہونے کا احتمال رہتا ہے جس سے آپ اپنے انٹرنیٹ ڈیٹا سے محروم ہوسکتے ہیں لیکن ساتھ ہی دوستوں کو ناراض بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں ہر مشکل کا حل اور ہر چیز کا توڑ موجود ہے تو ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ صارفین کی اس دقت کو دور نہ کیا جاسکے تو جان لیں کہ اب پاس ورڈ ظاہر کیے بغیر کیو آر کوڈ کے ذریعے وائی فائی تک رسائی دی جاسکتی ہے۔

وائی فائی پاس ورڈ کو ’کیو آر کوڈ‘ میں تبدیل کرنے کے لیے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں، qrstuff.com جیسی ویب سائٹ پر جائیں اور ’وائی فائی نیٹ ورک‘ یا وائی فائی لاگ ان‘ کا انتخاب کریں، وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں، پاس ورڈ کا اندراج کریں، WPA  کا انتخاب کریں اس کے بعد کیو آر کوڈ تشکیل دیا جاسکے گا جسے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

لیجیے آپ کے وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہے، کیو آر کوڈ کی سافٹ کاپی محفوظ رکھیں اور اسے عزیز و اقربا کو دے دیں جو پاس ورڈ کے بغیر ہی بآسانی کنیکٹ ہوجائیں گے۔

یہ سہولت دو برس قبل آئی تھی لیکن کامیابی کا تناسب اچھا نہیں تھا بعد ازاں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کیا گیا، نئی ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعے اس عمل کو مزید آسان، موثر اور قابل عمل بنا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔