شعیب اختر نے افغان کرکٹ چیف کو کامیڈی کرنے کا مشورہ دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 23 جون 2019
افغان کرکٹ چیف اسد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے کرکٹ سیکھے۔ فوٹو: فائل

افغان کرکٹ چیف اسد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے کرکٹ سیکھے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے افغان کرکٹ چیف اسداللہ کو کامیڈی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

افغان کرکٹ چیف اسد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے کرکٹ سیکھے، جس پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ کامیڈین کا کام زیادہ اچھے انداز میں کرسکتے ہیں، ان کی ناقص کرکٹ مینجمنٹ کے اثرات ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی پرفارمنس پر بھی پڑے ہیں۔

یاد رہے کہ اسد اللہ نے ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ کے دوران افغانستان ٹیم کی پرفارمنس کو گرین شرٹس سے کہیں زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کیلیے افغانستان سے ٹیکنیکل، کوچنگ اور دیگر تعاون کی درخواست کرے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔