- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
وسائل کی بے پناہ کمی کے باوجود پاکستانی فلم کا مستقبل روشن ہے، آمنہ الیاس
لاہور: سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے پاکستانی فلموں کا مستقبل روشن قرار دے دیا، جاندار کہانی، مضبوط ڈائیلاگ اور بہترین میوزک کے ذریعے فلم کو پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی کھڑا کیا جاسکتا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن نوجوان فنکاروں تکنیک کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنا بے حد ضروری ہے، دنیا بھر میں ترقی پانے والے فلم انڈسٹریوں کا جائزہ لیا جائے تو ان کی ترقی میں سب سے اہم کردار نوجوانوں کا ہے، میں اس بات سے بالکل انکار نہیں کرتی کہ سینئرز کا تجربہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے کس قدر اہمیت رکھتا ہے لیکن جس انرجی اور جنون کے ساتھ نوجوان کام کرتے ہیں وہ آگے بڑھنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو کٹھن مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے مگر مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دے رہا ہے کیونکہ وسائل کی بے پناہ کمی کے باوجود آج بھی اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ فلم کی کہانی ، ڈائیلاگ ، فنکاروں کا انتخاب ، میوزک اور لوکیشنز سمیت دیگر معاملات کے ذریعے فلم کو منفرد بنانے کی کوشش قابل ستائش ہے۔
آمنہ الیاس نے کہا ابھی یہ کہنا تو مشکل ہوگا کہ ہم کب تک پاکستانی فلم کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں لے کر جائیں گے مگر یہ امید رکھتی ہوں کہ وہ وقت جلد آئے گا کیونکہ جس جنون اور لگن کے ساتھ نوجوان فلم میکرز اور فنکار کام کر رہے ہیں ، ایک دن ان کی محنت ضرور رنگ لائے گی اور جس بحران سے پاکستانی فلم اور سینما دو چار ہے وہ سب ماضی کا قصہ بن کر رہ جائیں گے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ بس اپنا بہترین کام پیش کرنا ہے باقی فیصلہ عوام کرے گی جس طرح انھوں نے ماضی میں پاکستانی فلم کو اس سے وابستہ لوگوں کو عزت دی اسی طرح یقینا آج کے دور میں بننے والی فلموں اور فنکاروں کو بھی عزت دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔