’’موٹے‘‘ مالنگا کی عمدہ پرفارمنس، جے وردنے نے تصویر شیئر کر دی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 23 جون 2019
تصویر میں مالنگا ڈریسنگ روم میں بغیر شرٹ کے موجود اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ دکھائی دے رہا ہے۔ فوٹو: فائل

تصویر میں مالنگا ڈریسنگ روم میں بغیر شرٹ کے موجود اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ دکھائی دے رہا ہے۔ فوٹو: فائل

لیڈز: سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے نے لسیتھ مالنگا کی وہی تصویر شیئر کردی جس پر فاسٹ بولر کو آن لائن مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

مہیلا جے وردنے نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ پر مبارکباد دیتے ہوئے لسیتھ مالنگا کی وہی تصویر شیئر کردی جس پر فاسٹ بولر کو آن لائن مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس میں مالنگا ڈریسنگ روم میں بغیر شرٹ کے موجود اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ دکھائی دے رہا ہے، جس پر ان کا خوب مذاق اڑایا گیا تھا۔

لسیتھ مالنگا نے اسی فٹنس کے ساتھ انگلینڈ کیخلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔