مالنگا نے ورلڈ کپ میں وکٹوں کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 23 جون 2019
مالنگا انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں تیسرے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

مالنگا انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں تیسرے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

لیڈز: سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے ورلڈ کپ میں وکٹوں کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لیستھ مالنگا نے گذشتہ دنوں انگلینڈ کیخلاف43 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کرٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ ورلڈ کپ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے دوسرے سری لنکن ہیں، مالنگا میگا ایونٹ کے اپنے 26 میچز میں اس سنگ میل پر پہنچے جبکہ گلین میک گرا اور مرلی دھرن نے 30 میچز میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی تھی،وسیم اکرم 34 میچز میں اس سنگ میل پر پہنچے تھے۔

مالنگا انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں تیسرے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔