امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ’نشان پاکستان‘ سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 23 جون 2019
صدرعارف علوی اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی - فوٹو: ریڈیو پاکستان

صدرعارف علوی اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی - فوٹو: ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔

ایوان صدر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔

اس سے قبل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اُن کا خیر مقدم کیا، ایوان صدر میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزرا اور دیگر مہمان بھی ایوان صدر میں موجود تھے۔

بعد ازاں صدر عارف علوی اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔