سول ایوی ایشن اب ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ٹیکس وصول کرے گی

ویب ڈیسک  اتوار 23 جون 2019
سول ایوی ایشن کی ہدایت کے بعد اب پاکستانی رپوں میں 2800روپے وصول کیے جائیں گے

سول ایوی ایشن کی ہدایت کے بعد اب پاکستانی رپوں میں 2800روپے وصول کیے جائیں گے

 لاہور: سول ایوی ایشن اب ٹیکس کی مد میں مسافروں سے ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ٹیکس وصول کرے گی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئر پورٹس مینجر کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سول ایوی ایشن اب ایئر پورٹ ٹیکس کی مد میں مسافروں سے ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ٹیکس وصول کرے گی جس کے بعد پاکستانی کرنسی میں 2800روپے وصول کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 20 ڈالر فی کس وصول کیے جاتے تھے، ملک میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مسافروں سے پاکستانی کرنسی میں 2800روپے وصول کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔