کوہستان میں جیپ دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 23 جون 2019
حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے فوٹو: ایکسپریس

حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے فوٹو: ایکسپریس

مانسہرہ: خیبر پختون خوا کے ضلع کوہستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 6 لاپتا ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہستان میں غدر سے پلس جانے والی مسافر جیپ شلکن آباد کے قریب بے قابو ہوکر دریا میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

kohistan-jeepd-accident-8-dies

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے، حادثے میں 14 افراد دریا میں جاگرے جن میں سے 8 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 6 بدستور لاپتا ہیں۔ ریسکیو کیے گئے 7 افراد میں سے 3 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔