قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے آرمی چیف نے لارڈز میں میچ دیکھا

ویب ڈیسک  اتوار 23 جون 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آر بھی موجود ہیں - فوٹو: سوشل میڈیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آر بھی موجود ہیں - فوٹو: سوشل میڈیا

لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے لارڈز گراؤنڈ میں میچ دیکھا۔

کرکٹ ورلڈکپ کا 30واں میچ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لندن کے گراؤنڈ لارڈز میں کھیلا گیا، میچ دیکھنے کے لیے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لارڈرز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے، ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔