عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک، چیئرمین سینیٹ نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2019
امید ہے پیپلز پارٹی میرے خلاف کسی کا ساتھ نہیں دے گی، چیئرمین سینیٹ (فوٹو: فائل)

امید ہے پیپلز پارٹی میرے خلاف کسی کا ساتھ نہیں دے گی، چیئرمین سینیٹ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک پر چیئرمین سینیٹ آصف زرداری سے ملنے جا پہنچے اور اپنا عہدہ بچانے کے لیے ان سے مدد مانگ لی۔

چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چھٹی کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے آصف زرداری سے بات چیت کی اور ان کی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی اور ان سے مدد مانگ لی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ آئینی ہے امید ہے پیپلز پارٹی میرے خلاف کسی کا ساتھ نہیں دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔