ورلڈ بولنگ چارٹ میں قومی پیسرعامر ایک بار پھر نمبرون

اسپورٹس ڈیسک  پير 24 جون 2019
انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورز میں 49 رنز دیکر2 وکٹیں لیں

انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورز میں 49 رنز دیکر2 وکٹیں لیں

لندن:  پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ورلڈ کپ کے بولنگ چارٹ میں ایک بار پھر سرفہرست ہوگئے۔

انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورز میں 49 رنز دیکر2 وکٹیں لیں، اسطرح حالیہ میگا ایونٹ میں ان کے شکاروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی، ان کے علاوہ جوفرا آرچر اور مچل اسٹارک بھی یکساں طور پر 15،15 شکار کرچکے ہیں، پروٹیز کیخلاف 3 وکٹیں اڑانے والے دوسرے قومی بولر وہاب ریاض کے مجموعی شکار8 ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔